۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
1

حوزہ/ صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے آج حزب اللہ لبنان کے مسلسل حملوں سے صیہونی بستیوں میں عمارتوں کو پہنچنے والے بھاری نقصانات کی رپورٹ پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے حزب اللہ لبنان کے حملوں سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ہونے والے نقصانات کی ایک عمومی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین میں 86 بستیوں میں 930 مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، "اس تعداد میں سے المنارہ ٹاؤن شپ میں کل 155 گھروں میں سے 130 مکانات تباہ ہوئے اور کریات شمونا قصبے میں 124 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بھاری نقصانات پر اسرائیلی وزارت جنگ کی رپورٹ

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے مزید کہا کہ تباہ شدہ 930 عمارتوں میں سے 318 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی آج اس بات کی تصدیق کی کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خالی ہونے والی زیادہ تر بستیوں کو حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے اور جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک حزب اللہ نے شمالی علاقے کی جانب 3000 راکٹ فائر کیے ہیں۔

حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بھاری نقصانات پر اسرائیلی وزارت جنگ کی رپورٹ

الجزیرہ نے آج ہی الجلیل الاعلیٰ کے علاقے کفار گلعادی میں سائرن بجنے اور لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کی طرف راکٹ داغنے کی اطلاع دی۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی اسرائیل کے سرکاری سیکورٹی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بستیوں کو شدید طور پر تباہ کیا گیا ہے ان کے مکین ایک سال بعد ہی اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .