۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک بار پھر غزہ کے عوام کی حمایت میں ایک منفرد اجتماع دیکھنے میں آیا، سید عبدالملک الحوثی کی ایک دعوت پر سبعین اسکوائر پر لوگوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کی دعوت پر صنعاء اور یمن کے دیگر شہروں میں جمعہ کو لاکھوں افراد سڑکوں پر اتر آئے اور غزہ کے عوام کی حمایت اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’سبأ‘‘ کے مطابق یمن کے مختلف شہروں میں اس ہفتے ہونے والے اجتماعات کا نعرہ ہے ’’ہم یہاں دسویں سال بھی جمع ہوئے ہیں اور فلسطین ہماری ترجیح ہے‘‘ دسویں سال سے مراد وہ 10واں سال ہے جو 21 ستمبر 2014 کے انقلاب سے اب تک گزر چکا ہے، ایک ایسا انقلاب جس میں انصار اللہ کی قیادت میں عوامی قوتیں شہر صنعاء میں داخل ہوئیں۔

صنعاء کے ساتھ ساتھ یمن کے 14 صوبوں میں بھی زبردست مظاہرے ہوئے ہیں، صعدہ سمیت بعض شہروں میں یہ ریلی صبح کے وقت نکالی گئی اور فلسطین کی حمایت اور دہشت گرد اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے۔

اس اجتماع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ اور برطانیہ کو جان لینا چاہیے کہ استکبار اور تسلط کا دور اب ختم ہو چکا ہے، ان دونوں ملکوں کی طرف سے یمن کے عوام کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا گیا تو یمن کے لاکھوں مجاہدین اس کے خلاف کھڑے ہوں گے اور ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

لوگوں نے اس اجتماع میں جہاد کی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور یہ نعرہ لگایا: "الجہاد الجہاد، تمام لوگ آمادہ ہیں۔"

تبصرہ ارسال

You are replying to: .