۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ عراقی مزاحمتی تنظیموں نے مظلوم و مصیبت زدہ فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں پر کامیاب حملے کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تنظیموں نے مظلوم و مصیبت زدہ فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں پر کامیاب حملے کیے ہیں۔

عراقی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے بھی اسرائیلی بندرگاہ ایلات پر میزائل حملہ کیا ہے، یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز مادو کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کئی اسرائیلی فوجی اہداف پر میزائل داغے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے 7 اکتوبر سے غزہ کے مظلوموں کا قتل عام کر رہی ہے، اسرائیلی فوج اب تک غزہ میں 31 ہزار سے زائد افراد کو شہید کر چکی ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

1948 میں اسرائیل کے غیر قانونی قیام کے بعد سے یہ حکومت مختلف سازشوں کے تحت فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ان کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .