۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
جنگندہ

حوزہ/ یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے ہفتے کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے ہفتے کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے، اس حوالے سے المیادین ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، المیادین نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب الدیلمی چھاؤنی پر میزائل یا ہوائی حملہ کیا گیا ہے۔

وسطی یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ میں دشمن کے جنگی طیاروں کے پرواز کرنے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ خبر رساں ادارے روئٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے یمن پر دوبارہ حملہ کیا ہے، امریکی ٹی وی چینل سی این این نے بھی خبر دی ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر یمن پر حملہ کیا ہے اور اس بار ایک ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سی این این نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کا حملہ کل رات سے زیادہ تیز نہیں تھا، سی این این نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے یمن میں یہ حملہ اپنے ایک جنگی جہاز سے کیا، اس بارے میں مزید معلومات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے سلامتی کونسل میں یمن کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے بعد یمن پر حملے شروع کر دیے ہیں اور کل صبح بھی یمن میں متعدد اہداف پر حملے کیے جس میں متعدد یمنی فوجی شہید اور زخمی ہوئے۔

خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ یمنی فوج کے بہادر جوانوں نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکہ کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملے بند نہیں ہوتے وہ اسرائیلی جہازوں یا غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنائے گی، اس کے علاوہ جہاز بحیرہ احمر میں مکمل آزادی کے ساتھ چل سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .