۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اس دہشتگردی میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو عراق، پاکستان، افغانستان، یمن، شام اور  فلسطین میں دہشتگردی کر کے  انسانیت کا قتل عام کر رہی ہیں۔ قاتلوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملبورن آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین علامہ اشفاق وحیدی نے ایران کے شہر کرمان میں ہونے والی دہشتگردی پر اپنے مذمتی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: آج استعمار ایک بار پھر انسانیت کے قتل عام کرنے میں سرگرم عمل ہے لیکن یاد رہے کہ وہ ان مذموم حرکات سے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

انہوں نے شہید ہونے والوں کی درجات میں بلندی اور لواحقین کے لیے صبر اور استقامت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا: آج وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم قوتیں دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے متحد ہو جائیں تاکہ بے گناہ لوگوں کا قتل عام رک سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .