۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
مہدی المشاط

حوزہ/ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے یمن کا نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوگا اور یمنی عوام امریکہ اور برطانیہ پر ثابت کریں گے کہ یہ ملک حملہ آوروں کا قبرستان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے یمن کا نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوگا اور یمنی عوام امریکہ اور برطانیہ پر ثابت کریں گے کہ یہ ملک حملہ آوروں کا قبرستان ہے۔

مہدی المشاط نے اپنی تقریر میں امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کیا ہے اور ایک انٹرویو میں امریکہ اور برطانیہ کے حملوں میں شہید ہونے والے بعض یمنیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنیوں کا خون قیمتی ہے اور یمنیوں کے انتقام کو فراموش نہیں کیا جائے گا اور امریکہ ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے جرائم کی وجہ سے فلسطین کے سلسلے میں یمن کی حمایت جاری رہے گی۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہمارا خون آپ کے خون سے زیادہ سرخ اور رنگین نہیں ہے اور ہم عملی طور پر آپ کے ساتھ ہیں اور فلسطین کے عوام دشمن کے مقابلے میں تنہا نہیں ہیں اور ہمار ضمیر اس حقیقت سے پرسکون اور مطمئن ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کا راستہ یہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ختم کیا جائے جو کہ امریکی حمایت سے جاری ہیں، نہ کہ یمن پر حملہ کر کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

وسطی یمن میں تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے ان حملوں کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ جلد ہی سمجھ جائیں گے کہ یمن پر براہ راست حملہ ان کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر حملہ کرکے غلطی کی اور ماضی کے تجربات سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری امریکی اور برطانوی اقوام سے کوئی جنگ نہیں، ہماری جنگ صرف واشنگٹن اور لندن میں بیٹھے صیہونیوں کے ساتھ ہے اور دونوں ممالک کی طرف سے جو طرز عمل اختیار کیا گیا ہے وہ ان کے مفاد میں نہیں ہے۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ اپنے حملوں کی قیمت ادا کریں گے اور ہم دشمن کو جو جواب دیں گے وہ بہت تکلیف دہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم امریکہ اور برطانیہ سے یمن پر حملے کا بدلہ لیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .