۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
محمد البخیتی

حوزہ/ یمن کی حکمراں تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن محمدالبخیتی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو یمن پر حالیہ حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی حکمراں تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن محمدالبخیتی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کو یمن پر حالیہ حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے محمد البخیتی نے کہا کہ امریکہ کے ان اشتعال انگیز حملوں سے متعلق کئی اہم اہداف ہماری نظر میں ہیں، ہم دشمن کو جو جواب دیں گے وہ انتہائی تکلیف دہ ہوگا۔

انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یہ حملہ کر کے درحقیقت ایک بہت بڑی حماقت کی ہے، یمن کی امریکہ اور برطانیہ کے لوگوں سے کوئی جنگ نہیں ہے بلکہ ہماری جنگ لندن اور واشنگٹن میں حکومت کرنے والے گروہوں کے ساتھ ہے۔ان دونوں حکومتوں کے فیصلے ان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں بالکل نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو اپنے ماضی کے تجربات پر نظر ڈالنی چاہیے۔

محمد بخاری نے کہا کہ یمنی افواج کے حملے اسرائیل کے اندر اور بحیرہ احمر میں بہت خطرناک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کر دی ہے، اس لئے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم اس لمحے کا بڑے صبر سے انتظار کر رہے تھے۔

محمدالبخیتی نے کہا کہ یمن امریکہ کے تمام دعووں کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب رہا، ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ اگر امریکہ اور برطانیہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے بجائے صیہونی حکومت پر غزہ پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .