۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
زیاد النخالہ

حوزہ/ جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالہ نے کہا کہ دشمن کے سامنے ڈٹ کے کھڑے ہونا ہی غاصب صہیونیوں سے نجات کا واحد راستہ ہے ، اور جب تک کامیابی نہیں مل جاتی ہم دشمنوں سے لڑتے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکرٹری زیاد النخالہ نے اتوار کے روز شام میں فلسطینی فلسطینی گروہوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی مزاحمت کی فتح تک جنگ جاری رکھنے کے عزم پر تاکید کی اور کہا کہ اگر ہم دشمن کے خلاف ڈت کر نہیں لڑیں گے تو ہمیشہ غاصب صہیونی ہم پر مسلط رہیں گے۔

زیاد النخالہ نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا:غزہ کی موجودہ جنگ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت دونوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، غزہ ہم سب اور ہمارے لوگوں کے لیے ایک امتحان ہے جو غاصبوں کے ظلم اور مجبوراً نقل مکانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا: غزہ میں ہمارے لوگ اس عالیشان طریقے سے لڑ رہے ہیں جس طرح وہ پہلے کبھی نہیں لڑے تھے، اور دشمن کو بھی اس بار ایسی مزاحمت کا سامنا ہے جس کا اس سے پہلے کبھی اس نے سامنا نہیں کیا تھا۔

جہاد اسلامی فلسطین کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ دشمن کے سامنے ڈٹ کے کھڑے ہونا ہی غاصب صہیونیوں سے نجات کا واحد راستہ ہے ، اور جب تک کامیابی نہیں مل جاتی ہم دشمنوں سے لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: اگر چہ اس مقاومت کی راہ میں ہمارے لوگوں نے بہت قربانیوں دی ہین لیکن اس کے باوجود مزاحمت کا راستہ ہی بہترین راستہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .