۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کراچی، جامعہ این ای ڈی میں طلباء کا فلسطینیوں اور امریکی طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ طلباء نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، احتجاجی مظاہرے میں طلباء و طالبات نے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر مظلوم فلسطینیوں اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاج کے حق میں نعرے درج تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے شہر کراچی کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی میں طلباء و طالبات نے مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاجات پر کئے گئے بدترین کریک ڈاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں طلباء و طالبات سمیت، اساتذہ و جامعہ سے تعلق رکھنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

طلباء نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، احتجاجی مظاہرے میں طلباء و طالبات نے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر مظلوم فلسطینیوں اور امریکی طلباء کے اسرائیل مخالف احتجاج کے حق میں نعرے درج تھے۔

شرکاء نے حماس و دیگر مقاومتی تنظیمیوں کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ شرکاء نے امریکا سمیت مغربی ممالک کی جامعات میں طلباء کے احتجاجات پر حکومتی کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے کہا کہ پاکستانی طلباء مسئلہ فلسطین کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے، فلسطین پر امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی جارحیت نے امریکا کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ امریکی حکومت طلباء کی ظلم کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کو نہیں دبا سکتی، طلباء سے آزادی اظہار رائے کا حق چھین لینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی طلباء امریکی جامعات میں حکومتی بربریت کے شکار طلباء کے ساتھ ہیں۔

مقررین نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار آج امریکا میں طلباء پر جاری ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک طلباء نے جامعہ این ای ڈی انتظامیہ سے کینٹینز پر اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .