۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
ماهان

حوزہ/یہ واقعہ لبنان کی ہوائی سرحد پر ماہان ایئر لائن کے ساتھ پیش آیا جسمیں اچانک دو لڑاکا طیاروں نے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے طیارہ کو امرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ واقعہ لبنان کی ہوائی سرحد پر ماہان  ایئر لائن کے ساتھ پیش آیا جسمیں  اچانک دو لڑاکا طیاروں نے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے طیارہ کو امرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

دونوں جنگی طیارے مسافر طیارے کے قریب اس طرح آئے کہ مسافر طیارے کو خطرہ محسوس ہوا اور پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کردی۔ طیارہ بیروت جا رہا تھا کہ ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے دو لڑاکا طیارے اس کے قریب آگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں جنگی طیاروں نے ایرانی طیارے پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کے لئے اپنی فلائٹ لائن کو تبدیل کردیا۔

طیارے میں موجود آئی آر آئی بی کے صحافی کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے اسرائیلی تھے۔

اس معاملے کی تفتیش اعلی سطح پر شروع ہوچکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .