۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
شیخ احمد القطان رئیس جمعیت قولنا و العمل

حوزہ / شیخ احمد القطان نے صیہونی دشمن کی طرف سے لبنان اور لبنانی حکومت  پر بار بار کی جانے والی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان جارحیتوں کا تازہ ترین حصہ شبعا فارموں پر بمباری تھا ، یہ بمباری اسرائیلی حکومت نے شک کی بنیاد پر کی تھی. 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیخ احمد القطان سربراہ جمعیت "قولنا و العمل" اور لبنانی اهل سنت عالم  نے صیہونی دشمن کی طرف سے لبنان اور لبنانی حکومت  پر بار بار کی جانے والی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان جارحیتوں کا تازہ ترین حصہ شبعا فارموں پر بمباری تھا ، یہ بمباری اسرائیلی حکومت نے شک کی بنیاد پر کی تھی. 

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی افراد کے ذریعے پیدا ہونے والی طاقت اور دہشت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے  اور یہ طاقت ہر بار یہ ثابت کرتی ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت مکڑی کے جالے  سے بھی کمزور ہے۔

شیخ القطان نے اپنے بیان میں   لبنانی اراضی اور قوم کے دفاع میں مزاحمت و مقاومت  کے جوانوں کی کوششوں کی تعریف اور قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فوجی شکست کا سامنا کرنے سے پہلے ہی نفسیاتی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جمعیت "قولنا و العمل " کے سربراہ نے تمام لبنانیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقابلے میں کھڑے صہیونی دشمن  کے خلاف صف آراء ہوں ، زیادہ سے زیادہ "ملت ، فوج اور مقاومت "(جو کہ لبنان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے سرگرم ہیں) کا ساتھ دیتے ہوئے صیہونیوں کے تمام چیلنجوں اور جارحیتوں کا مقابلہ کریں۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان کی فورسز پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے  شبعافارموں کے علاقے پر  بمباری کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .