حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران سے پائیدار تعلقات کا ہونا ایک زندہ حقیقت ہے کہ جس سے انکار ممکن نہیں۔
انہوں نے مظاہرین پر تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا: یہ درست اقدام نہیں ہے۔
انہوں نے محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء(ع) کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا : عزاداری سید الشہداء(ع) کا انعقاد اجتماعی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کے ہمراہ ہونا چاہئے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: امریکہ کی نابودی کا آغاز ہو چکا ہے اور بہت جلد دنیا امریکہ کو ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھے گی۔
انہوں نے کہا: اس وقت امریکہ کو بجٹ میں تاریخی خسارے کا سامنا ہے اور امریکہ اس وقت شدید عوامی ردعمل کا سامنا کر رہا ۔ہے اور ابیورپ، چین اور روس سے اس کے سیاسی روابط ختم ہوچکے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان تعلقات نے تمام ریڈ لائنز کراس کر دی ہیں۔ کیونکہ سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے چانسلر نے اپنے ایک مقالے میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہودیوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہودی ہزاروں سال سے جزیرہ نما عرب میں ساکن تھے۔ اس نے یہودیوں کو دوبارہ مکہ اور مدینہ میں سکونت اختیار کرنے کی بھی دعوت دی۔
شہر نجف کے امام جمعہ نے حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بابرکت شادی کی سالگرہ کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ شادی خداوند متعال کے حکم سے انجام پائی۔
انہوں نے امام محمدباقرعلیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اھل بیت علیہم السلام کو ظالم اور ستمگر حاکموں نے شہید کروایا اور جن حکومتوں کے ہاتھ اہل بیت علیہم السلام کے خون سے رنگے ہیں وہ کبھی مقدس نہیں ہوسکتیں۔
انہوں نے مزید کہا: کرونا وائرس سے مقابلے کے لیے بھی مناسب اور کارآمد راہ حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ انسان پہلے سے زیادہ طاقت و قوت سے باہر نکل سکے۔