۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله العظمی اسحاق فیاض

حوزہ / نجف اشرف کے مرجع تقلید،حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ: کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کی بنا پر حسینیہ، مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر عزاداری امام حسین علیہ السلام کا انعقاد طبی سفارشات اور ہدایات پر عمل کرنے پر مشروط ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مرجع تقلید، حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض نے ایک استفتاء کے جواب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں حسینیہ، مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام  اس شرط پر منعقد ہو کہ وہاں ڈاکٹروں، میڈیکل عملے کے مشورے ، عالمی ادارہ صحت کی سفارشات اور کورونا وائرس سے نمٹنے والے اداروں کی ہدایتوں پر عمل کیا جاے۔ 

استفتاء کا متن مندرجہ ذیل ہے :

موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روشنی میں مجالس حسینی کی رسم کے قیام کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟


آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کے دفتر کا جواب حسب ذیل ہے۔


بسمه تعالی


عزاداری ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کا انعقاد اس بات پر مشروط ہے کہ عزاداری کی وجہ سے  شرکاء کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو اور کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی نہ ہو ۔ لہذا ، جو لوگ عزاداری امام حسین علیہ السلام  کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں ان پر لازمی ہے کہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعلقہ حکام کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کریں۔

مختصراً یہ ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے  کے تناظر میں حسینیہ ، مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام  اس شرط پر  منعقد ہو  کہ وہاں ڈاکٹروں ، میڈیکل عملے کے مشورے ، عالمی ادارہ صحت کی سفارشات اور کورونا وائرس سے نمٹنے والے اداروں  کی ہدایتوں پر عمل کیا جاتا ہو ۔ (اس حوالے سے یقین ہونا بھی ضروری ہے کہ ان جگہوں پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے) 

دفتر آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض

نجف اشرف

۱۳ ذی الحجه ۱۴۴۱ ہجری قمری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .