۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار رییس کمیته امداد قم با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ / ضروری ہے کہ ایام عزاء میں سیاہ لباس پہنے جائیں،  پرچم عزاء نصب کیے جائیں اور اپنی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ سے رائج طریقوں کے مطابق عزداری کا انعقاد کیا جائے۔ لیکن کرونا کے ایام میں صحت و سلامتی کے جدید اصولوں پر بھی عمل کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی سے سوال کیا گیا کہ آیا کرونا کی موجودہ صورتحال میں محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) کے متعلق ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیا ہے جس کا متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالی

ماہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام)  کا انعقاد اہم ترین دینی شعائر میں سے ہے کہ جسے ہرگز  ترک نہیں کرنا چاہئے اور موجودہ حالات میں کہ جبکہ کرونا وائرس ہر طرف پھیل چکا ہے ضروری ہے کہ سیاہ لباس پہنے جائیں، جگہ جگہ پر چم عزاء لگائے جائیں اور اپنی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ سے رائج انداز میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کا انعقاد کیا جائے لیکن حفظان صحت کے جدید ترین اصولوں پر بھی عمل کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .