۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حسینی

حوزہ/آستانہ حسینی کے مطابق پرچم لگانے کی تقریب عوامی شرکت کے بغیر منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ کورونا کی وجہ سے اس سال حرم امام حسین(ع) کے گنبد پر پرچم عزا نصب کرنے کی تقریب عوامی شرکت کے بغیر منعقد کی جائےگی۔

مواکب حسینی امور کے انچارج «فاضل ابودکه» کے مطابق کورونا بحران کے پیش نظر وزارت صحت اور مرجع تقلید کی تاکیدات اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ امام حسین(ع) کے حرم کے گنبد پر پرچم لگانے کی تقریب میں اجتماع نہ ہو۔

انکا کہنا تھا کہ فیصلہ کے حوالے سے سیکورٹی حکام اور مواکب کی منتظیمین سے بھی مشاورت کی گئی۔

آستانہ حسینی کے ذمہ دار کے مطابق گنبد حرم امام حسین(ع) پر سرخ پرچم ہٹانے اور سیاہ پرچم لگانے کی تقریب اول محرم کو نماز مغربین کے بعد منعقد ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .