حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی سے سوال کیا گیا کہ آیا کرونا کی موجودہ صورتحال میں محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) کے متعلق ہماری کیا ذمہ داری ہے؟
انہوں نے اس سوال کا جواب دیا ہے جس کا متن اس طرح ہے:
بسمہ تعالی
ماہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) کا انعقاد اہم ترین دینی شعائر میں سے ہے کہ جسے ہرگز ترک نہیں کرنا چاہئے اور موجودہ حالات میں کہ جبکہ کرونا وائرس ہر طرف پھیل چکا ہے ضروری ہے کہ سیاہ لباس پہنے جائیں، جگہ جگہ پر چم عزاء لگائے جائیں اور اپنی حفاظت کرتے ہوئے ہمیشہ سے رائج انداز میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کا انعقاد کیا جائے لیکن حفظان صحت کے جدید ترین اصولوں پر بھی عمل کیا جائے۔