۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ العظمی مکارم سے کورونا کی موجودہ صورتحال میں عزاداری سید الشہداء (ع)  سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے محرم اور صفر کے مہینوں میں، کرونا وائرس کے پھیلنے کے دنوں میں سید الشہداء کی عزاداری کے حوالے سے متعدد استفتاء کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باقر العلوم (ع) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ فقہ و احکام نے آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے موقع پر سید الشہداء کی عزاداری (محرم اور صفر) کے انعقاد پر متعدد سوالات کیے ہیں۔ 

سوالات اور مرجع تقلید کے جوابات حسب ذیل ہیں:

سوال 1 : کیا کورونا وائرس سے نمٹنے والے ادارے  چند محدود سنگت (ماتمی انجمنیں) کے ذریعے، اعلان کردہ صحت کے امور کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے تمام سنگتوں اور مذہبی تقاریب  کو بند کر سکتے ہیں ؟

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا جواب :

بسمه تعالی

سلام علیکم 

جواب : اگر وہ ان ماتمی انجمنوں کو حفظان صحت کے معیاروں پر عمل کرنے کی طرف ترغیب دلا سکتے ہیں تو اسے کسی سنگت  کے پروگرام کو روکنے  کا کوئی حق نہیں ہے۔

سوال 2 : اگر کھلے ماحول اور کھلی فضا میں عزاداری حسینی  کا انعقاد ممکن ہو تو کیا عزاداری سید الشہداء بند جگہوں (امام بارگاہ)  پر ،صحت کے شعبوں کی طرف سے اعلان کردہ حفظان صحت کی چیزوں کی تعمیل میں مجالس کے انعقاد سے روکا جاسکتا ہے؟

جواب : حفظان صحت کی رعایت کی صورت میں ، عزاداری کو  نہیں روکنا چاہیے۔

سوال 3 : کیا کسی ایسے شخص کے لئے جو کورونا میں مبتلا ہو  یا اس کے بارے میں شک ہو کہ کورونا میں مبتلا ہے کہ نہیں ، اس کا مجالس میں شریک ہونا جائز ہے ؟ 

جواب :  جائز نہیں ہے۔

سوال 4 : کیا امام حسین علیہ السلام کی مجلسوں میں  کورونا وائرس سے نمٹنے والے اداروں کی طرف سے  مواصلاتی احکامات (جیسے ماسک پہننا ، اجتماعی فاصلے  وغیرہ) کی پیروی کرنا واجب ہے؟

جواب : ہاں ، یہ ہر جگہ ضروری ہے۔

سوال 5 :  کیا جس نے مجالس منعقد ہونے کی جگہ عزاداران سید الشہداء کو کھانا کھلانے کا عزم کیا ہے ، عزاداری کی جگہ پر کھانا کھلانے کی ممانعت کی بنا پر کھانا پیکج میں تقسیم کرسکتا ہے؟

جواب : کوئی رکاوٹ (ممانعت) نہیں ہے ۔

مکارم شیرازی 
قم المقدس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .