۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
وزارت اطلاعات

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے امریکہ میں موجود دہشت گرد گروہ پر مہلک اور کاری ضرب وارد کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی انٹیلیجنس نے امریکہ میں موجود دہشت گرد گروہ  " تندر" پر مہلک اور کاری ضرب وارد کی ہے اور امریکہ میں موجود تندر دہشت گرد گروہ کے سربراہ  جمشید شارمہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق اس دہشت گرد گروہ نے سن 1387 شمسی میں شیراز میں سید الشہداء امامبارگاہ میں بم دھماکہ کیا تھا جس میں 14 عزادار شہید اور 215 زخمی ہوگئے تھے۔

ایرانی انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق تندر دہشت گرد گروہ  نے حالیہ برسوں میں بھی ایران میں دہشت گردانہ حملوں کی بڑی کوششیں کیں جنھیں ناکام بنادیا گيا۔ اس دہشت گرد گروہ کے منصوبوں ميں شیراز کے سیوند ڈیم کو تباہ کرنا، تہران میں کتاب کی نمائش میں دھماکہ کرنا  اور عزاداری کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ)  کے حرم میں بم دھماکہ کرنا کا منصوبہ شامل تھا لیکن ایرانی انٹیلیجنس نے مکمل ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے ان تمام منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائےگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .