۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محمد البلداوی نماینده فراکسیون صادقون عراق
امریکا عراق میں فتنہ انگیزی کرنے کے لیے دہشت گردوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے

حوزہ / عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد البلداوی نے کہا: امریکہ عراق کے حالات خراب اور فتنہ انگیزی کرنے کیلئے دہشت گردوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے سیاسی مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں الفتح پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ کے رکن محمد البلدا وی نے کہا: امریکہ عراق میں فتنہ انگیزیاں کرنے اور اس ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کے لیے دہشت گردوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ عراق میں اپنے مفادات حاصل کرسکے۔

البلداوی نے مزید کہا: آیت اللہ سیستانی کے فتوی نے امریکہ کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے اور ملت عراق کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو شکست دے سکیں۔

انہوں نے کہا: وہ مرجعیت ہی تھی کہ جس کی ہدایات پر عمل کرکے ملت عراق نے اس ملک میں امریکی منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا: واشنگٹن نے عراق میں پیٹریوٹ میزائل عراق میں لاکر عراق کی حاکمیت کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: امریکہ عراق کے امن وامان میں خلل ایجاد کرکے اس ملک کے امور میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .