۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل+تصاویر

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کےعملے نے جمعۃ المبارک 16 'شعبان 1441 ھ بمطابق 10 اپریل 2020 کو کربلا میں واقع امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں کورونا ہسپتال کی تعمیرمکمل کر لی ہے۔ یہ ہسپتال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الکفیل اسپیشلائزڈ اسپتال اور میڈیکل افیئرز ڈویژن کی زیر نگرانی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے اور انشااللہ یہ پروجیکٹ کل بروز ہفتہ سے کام شروع کر دے گا۔
مذکورہ ہسپتال امام حسین علیہ السلام میڈیکل سٹی میں الحیات یونٹ کی توسیع ہے ، اور یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا جائے گا۔

اس ہسپتال کی تفصیلات درج ذیل ہیں

- 56 پیشنٹس رومز ، ہر کمرے کا سائز 12 مربع میٹر

- 3 کمرے طبی عملے کے لئے ، ہر کمرے کا سائز24 مربع میٹر ۔

- میڈیکل اسٹاف کے لئے6 مربع میٹر سائز کا چینج روم

- میڈیکل اسٹاف کے لئے6 مربع میٹر سائز کا ڈس انفکٹنگ روم

- ریسپشن اینڈ سروسز ہال جس کا رقبہ 1550 مربع میٹر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .