۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع)

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے اپنی سابقہ ​​مہمات کے تسلسل میں کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائنز پر موجود سیکیورٹی فورسز جو کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے لئے احتیاطی لاک ڈاون کے دوران خدمات پیش کر رہے تھے، کو فوڈ پارسلز مہیا کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے اپنی سابقہ ​​مہمات کے تسلسل میں کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائنز پر موجود سیکیورٹی فورسز جو کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے لئے احتیاطی لاک ڈاون کے دوران خدمات پیش کر رہے تھے، کو سینکڑوں فوڈ پارسلز مہیا کئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کو کھانا پیش کیے جانے کی یہ مہم انسانی ہمدردی اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےحفاظتی اقدامات کےضمن میں شروع کی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد بحران کی اس صورتحال میں سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کرنا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کے اہلکارانجینئر عادل الہامامی نے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سکریٹریٹ کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاو کو محدود کرنے لئے خدمات پیش کرنے والے ان ہیروز سے اظہار یکجہتی اور معاونت فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک کا مضیف کربلا مقدسہ کے مختلف مقامات پر تعینات سکیورٹی فورسز کو کھانا فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے لاک ڈاون کے نفاذ کے پہلے دن سے ہی کھانے کی تقسیم کا کام شروع کیا۔ یہ کھانا میزبان ریستوراں کے باورچی خانے میں پکایا جاتا ہے ، اور پھر اس کھانے کے پارسلز جن میں پھل اور دودھ بھی رکھا جاتا ہے، تیار کئے جاتے ہیں جیہیں محکمہ کی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس تقسیم میں شہر کی گلیوں میں تعینات صفائی کرنے والےکارکن بھی شامل تھے۔ "

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .