۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع)

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات (13 جمادی الثانی) کے احیاء کے لیے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا کہ جن میں مجالس عزاء کا انعقاد، ماتمی جلوس اور دیگر عزائی پروگرام شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات (13 جمادی الثانی) کے احیاء کے لیے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا کہ جن میں مجالس عزاء کا انعقاد، ماتمی جلوس اور دیگر عزائی پروگرام شامل ہیں۔

شعبہ خطابت کے انچارج شيخ عبد الصاحب الطائي نے بتایا ہے کہ اس دکھ بھرے دن کو عقیدت واحترام سے منانے اور حضرت عباس (علیہ السلام) کو ان کی والدہ کی وفات کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کی طرف سے منعقد کیے گۓ پروگراموں کی تفصیل کچھ یوں ہے:

شعبہ خطابت کی طرف سے صحن مبارک میں صبح وشام تین روزہ مجالس عزاء کہ جس کی ابتدا 11جمادی الثانی سے ہو چکی تھی کہ جس میں صبح کے وقت سيد ہاشم الحسينيّ اور شام کے وقت شيخ أحمد الربيعي مجلس عزاء سے خطاب کۓ۔ دینی امور کے سیکشن کی طرف سے اس مناسبت سے دینی ندوہ ومجلس عزاء و روضہ مبارک کے صحن میں موجود سرداب میں خواتین کی مجالس عزاء، سادۃ الخدم کی طرف سے عزائی پروگرام اور مجالس عزاء کربلا اور دیگر شہروں سے آنے والے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک میں آمد کہ جس کے انتظمات شعائر حسینی ومواکب سیکشن کی طرف سے کیے گئے ہیں، روضہ مبارک کے ذریعے نیابت میں زیارت و
پورے روضہ مبارک میں سوگ کے اظہار کے لیے سیاہ پرچم اور سیاہ چادریں آویزاں کی گئی اور مضیف کی طرف سے نیاز کا وسیع انتظام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .