۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہادت حضرت امیرالمؤمنین (ع) کے موقع پر افریقی مؤمنین کی موجودگی میں مجلس عزاء کا انعقاد

حوزہ/ بنیاد اختر تابان کی جانب سے شہادت حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا،جس میں قم المقدسہ میں موجود مشرقی افریقہ کے طلاب اور علمائے کرام کو دعوت دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنیاد اختر تابان کی جانب سے 21 رمضان المبارک 1442ھ، شہادت حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قم المقدسہ میں موجود مشرقی افریقہ کے طلاب اور علمائے کرام کو دعوت دی گئی۔

اس مجلس عزاء کے پروگرام کو کرونا کی بیماری کے مدنظر حفظان صحت کے اصول و ضوابط کی پابندی کے ساتھ کھلی فضا میں  منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں مجلس کو مشرقی افریقہ کے مایہ ناز عالم و مبلغ شیخ عثمان سویا نے خطاب کیا ۔مجلس کا اختتام نوحہ و ماتم اور نذر مولاؑ پر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .