۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ماہ رمضان

حوزہ/ بنیاد اختر تابان (علامہ رضوی فاونڈیشن) کی جانب سے ماہ مبارک رمضان – 1445 میں، روزانہ سحری کی دعاؤں کے مفاہیم و معارف کے سلسلے میں پروگرام آمادہ کیا گیا ہے جن کی ویڈیوز کو روازنہ بنیاد اختر تابان کے یوٹیوب چینل ، واٹس اپ گروپ اور انتسٹاگرام کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنیاد اختر تابان (علامہ رضوی فاونڈیشن) کی جانب سے ماہ مبارک رمضان – 1445 میں، روزانہ سحری کی دعاؤں کے مفاہیم و معارف کے سلسلے میں پروگرام آمادہ کیا گیا ہے جن کی ویڈیوز کو روازنہ بنیاد اختر تابان کے یوٹیوب چینل ، واٹس اپ گروپ اور انتسٹاگرام کے ذریعہ نشر کیا جائے گا۔

“معارف و مفاہیم ادعیہ ماہ رمضان المبارک” کے عنوان سے اس پروگرام کے لئے ہندوستانی اور مشرقی آفریقا سے متعلق علماء و مبلغین کرام کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے اپنے بہترین انداز میں اِن نورانی دعاؤں سے متعلق توضیح و تشریح کو پیش فرمایا تھا اور آیات و احادیث کی روشنی میں مفید نکات کو بیان کیا۔

بنیاد اختر تابان نے اسی پروگرام کے ذیل میں "ایک سوال ایک انعام" کے عنوان سے ایک علمی مقابلہ بھی رکھا ہے۔ جس میں ہر روز، بنیاد اختر تابان کے یوٹیوب چینل اور واٹس اپ گروپ پر ویڈیوز کے ساتھ ایک ایک سوال ارسال کیا جائے گا۔ جوابات کے لئے دوسرے دن سحری کے وقت تک مہلت رہے گی اور جوابات بنیاد اختر تابان کے واٹس اپ نمبر پربھیجنا ہے جسے آخر میں بیان کیا گیا ہے۔

ان شاء عیدالفطر کے موقع پر، جواب بھیجنے والے حضرات کی خدمت میں قرعہ کشی کے ذریعہ انعام پیش کیا جائے گا۔

بنیاد اختر تابان کا رابطہ نمبر اور گروپس کی لینک مندرجہ ذیل ہیں:

Contact No. +98 9963778614

https://chat.whatsapp.com/Gkt3i1nb1sJ2YUbtDlNfCb

www.youtube.com/allamahRizvi

https://www.instagram.com/akhtaretaban

www.allamahrizvi.com

بنیاد اختر تابان کی جانب سے معارف ادعیہ رمضان المبارک پر مشتمل ۳۰ روزہ پروگرام کا انعقاد اور انعامی مقابلہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .