۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
المقدسہ میں شہادت حضرت امیرالمؤمنین (ع) کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

حوزہ/ سرزمین قم المقدسہ، جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں بنیاد اختر تابان کی جانب سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرزمین قم المقدسہ، جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں بنیاد اختر تابان کی جانب سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد ہوا۔اس مجلس کا انعقاد 21 رمضان المبارک 1442ھ، شب شہادت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام، حسینیہ حضرت امام صادق علیہ السلام میں ہوا جس میں اردو زبان سے تعلق رکھنے والے ہندوستان اور پاکستان کے علماء اور طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔ کرونا کے حالات کے مد نظر پروگرام میں حفظان صحت کے اصول و ضوابط کو مد نظر رکھا گیا۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد شعرائے کرام نے سوز و سلام پیش کئے۔اس کے بعد حوزہ علمیہ قم کے استاد اور مشہور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا  سید سبطین عباس رضوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کئے۔مجلس کا اختتام نوحہ و ماتم اور نذر مولاؑ پر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .