حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسلسلہ میلاد مسعود امام المتقین، سیدالاوصیاء حضرت امام علی بن ابی طالبؑ جامعہ الکوثر اسلام آباد میں ایک پر مسرت جشن منعقد ہوا۔
جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، اس کے بعد طلاب الکوثر کے ایک گروہ نے تواشیح پیش کی بعد ازاں جشنِ امیر کائنات علیہ السلام کی مناسبت سے ایک تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلاب نے مختلف موضوعات پر سامعین کو مستفید کیا۔
تقریری مقابلہ میں برادر شہزاد الحسن، علی مہدی عرفانی، ثاقب جاوید، رحیم حسین، مظاہر مطہری اور برادر زین سجاد، قلب عباس نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق، سلسلہ تقاریر کے بعد جامعہ اہل بیت کے طلاب کرام نے مولا علی علیہ السلام کی شان میں تواشیح پیش کی۔
اس پرنور چشن کا اختتام حجۃ الاسلام علامہ انتصار حیدر جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی شخصیت ان کمالات و فضائل کی حامل ہے کہ دشمن بھی جس سے انکار نہیں کر سکا۔
انہون نے سیرت امیر کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی خدا کے منتخب کردہ ہستیوں کی پیروی میں ہے۔