۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ

حوزہ/ صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ: حکمتوں کا منبع مولائے کائنات، امیر السالکین، امیر الصادقین، امیر الصالحین،  قاتل المشرکین، یعسوب الدین، امام المسلمینؑ حضرت المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات گرامی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پاکستان، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر انتظام، امام المتقیان حضرت علی علیہ السلام کے روز ولادت اور شجرۂ طبیہ حوزہ علمیہ جامعہ العروۃ الوثقی کے 12 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے امت اسلامیہ کا ایک وحدت آفریں اجتماع بعنوان"نہج البلاغہ و منہج الولایہ" اتوار 13 فروری 2022ء کو جامعہ العروة الوثقیٰ میں منعقد ہوگا۔جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات شرکت کریں گی، جن میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پیر محمد حسان حسیب الرحمان، جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی، علامہ امین شہیدی، جناب لیاقت بلوچ، پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، ڈاکٹر مفتی راغب نعیمی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جناب عثمان شاہ راشدی، پیر سید محمد حبیب عرفانی، پیر غلام رسول اویسی، سید ہارون علی گیلانی، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، سید صفدر شاہ گیلانی اور ڈاکٹر فرید پراچہ نمایاں ہیں۔

صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ آج ہماری مملکت اور اس دنیا کی بد حالی کی وجہ حماقتوں کی پیروی اور حکمتوں سے دوری ہے، ہمیں حکمتوں کی طرف لوٹنا ہوگا اور حکمتوں کا منبع مولائے کائنات، امیر السالکین، امیر الصادقین، امیر الصالحین، قاتل المشرکین، یعسوب الدین، امام المسلمینؑ حضرت المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ذات گرامی ہے۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ، لاہور پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے جو سن ٢٠١٠ء میں اپنی تاسیس کے بعد سے خدا کے لطف سے پاکستان میں چشم دید خدمات پیش کر رہا ہے۔ جامعہ میں قومی، ملی و عصری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر جدید بنیادوں پر استوار نصاب ترتیب دیا گیا ہے جس میں تمام علوم انسانی یا سوشل سائنسز کو شامل کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .