۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ سید جواد نقوی

حوزہ/ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے،  جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے اور دشمنوں کو واپس کردینا چاہیے۔ اور اس کے بجائے اللہ کی پکار پر لبیک کہنا چاہیے جو کہ وحدت ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام ایک عظیم الشان وحدت امت کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان وحدت دین کی پکار ۔۔ تفرقہ دشمن کا ہتھیار رکھا گیا تھا۔ کانفرنس کا انعقاد این آئی سی ایل بلڈنگ اسلام آباد میں کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید اور بزرگ علماء کرام، مفتیان دین، سجادہ نشین ، دانشوران ملت , صحافی حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں

تحریک بیدارئ امت مصطفی کے زیر انتظام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد

سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے، جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے اور دشمنوں کو واپس کردینا چاہیے۔ اور اس کے بجائے اللہ کی پکار پر لبیک کہنا چاہیے جو کہ وحدت ہے۔

پروگرام میں سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی جناب پیر محمد نقیب الرحمٰن صاحب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد، جناب پیر سید محمد شمس الرحمٰن مشہدی ، جناب مفتی سید عثمان شاہ بادشاہ (پشاور) ، کلچرل کانسلر اسلامی جمہوریہ ایران جناب ڈاکٹر احسان خزاعی ، آستانہ عالیہ بھانٹ شریف گجر خان پیر سائیں نعیم احمد قلندری، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، رئیس شعبہ تقابلِ ادیان اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد جناب ڈاکٹر آفتاب احمد ، جناب پیر سید مجاہد شاہ ، علامہ محمد عابد شاکری صاحب( پشاور)، پیر آف مانکی شریف جناب پیر جنید امین، صدر اتحاد المدارس العربیہ جناب مفتی زبیر فہیم ، جناب خالد محمود عباسی ، نائب ناظم اعلیٰ برائے سیاسی امور متحدہ جمیعت اہل حدیث پاکستان جناب سکندر حیات زکی ، جناب علامہ اخلاق حسین شریعتی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل جمیعت علمائے اسلام پاکستان علامہ حیدر علوی ، ڈاکٹر اسد زمان (معروف سوشل سائنٹسٹ و اکانومسٹ) ، صدر نظام المدارس پنجاب و آزاد کشمیر منھاج القرآن انٹرنیشنل جناب صاحبزادہ محمد نفیس القادری ، ناظم تنظیم اسلامی اسلام آباد جناب ڈاکٹر ضمیر اختر اور ناظم مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ اسلام آباد علامہ عمیس اشرف صاحب و دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .