۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
ناصر کنعانی، سخنگوی وزارت امور خارجه

حوزہ/ ناصر کنعانی نے پشاور میں مسجد کے نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں ایک مسجد میں نمازیوں پر ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے لیے علو درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

سفارتی ایجنسی کے ترجمان نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کی ہے اور ان غیر انسانی کارروائیوں کی تمام شکلوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کنعانی نے مؤثر طریقے سے لڑنے اور اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذمہ داران، معاونین اور دہشتگردوں کے سرپرستوں کو روکنے کے لیے خطے کے تمام ممالک کے تعاون پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں 32 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .