۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناصر کنعانی، سخنگوی وزارت امور خارجه

حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر داعش کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر داعش کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفا کی دعا کے ساتھ افغانستانی حکمرانوں سے اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں زیارت کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لئے آئے قافلے پر داعش نے حملہ کر دیا تھا جس میں 14 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے اور دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .