۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
چمران 1 سیٹلائٹ

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ چمران ”1“ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ چمران 1 نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کر دیا ہے۔

60 کلو گرام وزنی سیٹلائٹ چمران ”1“ اس وقت زمین سے 550 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ سیٹلائٹ کا بنیادی مشن ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس ماہرین کی طرف سے سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور بنایا گیا ہے۔

ایرانی فضائی ادارے کے مطابق، چمران 1 سیٹلائٹ نے ابتدائی ڈیٹا بھیجنا شروع کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .