۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں ایام عزا کا آخری پرسہ اور کتاب "چہاردہ معصومین" کی رونمائی

حوزہ / ایام عزاکے آخری ایام میں موسس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای حجة الاسلام والمسلمین سید شمع محمد رضوی عزادروں کی خدمت میں پہونچے۔ علاقے کے لوگوں نے بھی ان کا اور خطبائے کرام کا بھرپور استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایام عزاکے آخری دنوں میں موسس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای بھیک پوربہار حجةالاسلام والمسلمین سیدشمع محمدرضوی عزادروں کی خدمت میں پہونچے۔ علاقے کے لوگوں نے بھی ان کا اورخطبائے کرام کا بھی خوب استقبال کیا۔ علمائے کرام،خطبائے مودت اوربانی ادارہ کااشعار سے استقبال کرتے ہوئے محترم انور بھیک پوری نے فرماتے ہیں!

(۱)روح منبرجان منبرشان منبر آگئے ان کے استقبال کی خاطرمیں انورآگئے

(٢)اس قدر پھیلی یہاں شمع محمدکی ضیاء پرچم غازی کے سایے میں غضنفرآگئے

جہاں پر امام حسین کے چاہنے والوں نے تلاوت، سوزخوانی، تقاریر، خطابت، نوحہ خوانی، بزم مسالمہ وہیں پر کتاب کی رونمائی کرتے ہوئےعلمی کاوشیں بھی پیش کی گئیں تاکہ قوم و مذہب بنحو احسن تمام سال اچھی زندگی گزارسکے اورشہزادی کونین سے دعائیں لیتی رہیں۔

بانی ادارہ نےعزادارامام حسین اور خادم عزا کو ایران کے تبرکات سے تشویق کرتے ہوئے کہا: یہ حق ہے اس کاجس نے رات ودن دوماہ آٹھ دن حسین کے غم میں مشغول رہا اورفرش عزا بچھانے اورمجلس عزاکے انعقا دمیں ذرابرابر کوتاہی نہ کی۔

اس پروگرام کا خاص حصہ اس میں کتاب "چودہ معصومین" کا رسم اجراء تھا۔ جو ایک شعری مجموعہ ہے۔

حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں ایام عزا کا آخری پرسہ اور کتاب "چہاردہ معصومین" کی رونمائی

چودہ معصومین وہ کامل ترین افراد ہیں جن کی ہستیوں تک پہنچ کر فضایل وکمالات کی معراج اورتکمیل ہوتی ہے۔ چودہ معصومین کے سلسلے سے یہ تصور بھی جائز نہیں ہے کہ سوچا جائے کہ: کسی میں کم درجہ توکسی میں زیادہ فضیلتیں ہیں؟ سبھی چودہ معصومین علیہم السلام فضایل اورکمالات کے آخری حد پائے جاتے تھے، چودہ معصومین کو تعلیم و تربیت کی ضرورت نہیں تھی کہ دنیا میں آنے کے بعد کسی مکتب میں تعلیم حاصل کی ہو بلکہ پڑھے پڑھائے آتے تھے، چودہ معصومین علیہم السلام میں پہلے معصوم حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آخری حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کتاب حاضرچودہ معصومین کے نام سے ہے جس میں ہرمعصوم پر 40 یا 80 اشعار موجود ہیں، یہ مجموعہ بعض جگہ سادہ اور بہت ہی عام فہم ہے وہ صرف اس سبب ہے کہ عام حضرات کو پڑھنے اور پڑھانے میں دقت نہ آ سکے۔

حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں ایام عزا کا آخری پرسہ اور کتاب "چہاردہ معصومین" کی رونمائی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .