۱۸ تیر ۱۴۰۳ |۱ محرم ۱۴۴۶ | Jul 8, 2024
”کتاب مجموعہ اشعار 18 بنی ہاشم کربلا“

حوزہ/ استقبال ماہ محرم کے موقع پر شاعر طوس جناب مولانا سید شمع محمد رضوی کی کتاب ”مجموعہ اشعار ١٨ بنی ہاشم کربلا“ منظر عام پر آ گئی ہے۔ خواہشمند حضرات کتاب کو مختلف علمی مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استقبال ماہ محرم کے موقع پر شاعر طوس جناب مولانا سید شمع محمد رضوی کی کتاب ”مجموعہ اشعار ١٨ بنی ہاشم کربلا“ منظر عام پر آ گئی ہے۔ خواہشمند حضرات کتاب کو مختلف علمی مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

کتاب کا نام اور کتاب سے متعلق معلومات یہ ہیں:

اٹھارہ بنی ہاشم 'شعری( مجموعہ ٢)''ہے اور شاعر کا نام شاعر طوس سید شمع محمد رضوی٢١٥صفحہ پر مشتمل ماہ جمادی الاول ١٤٤٥،ہجری میں پریس کے حوالے کی گئی جو اب زیور طباعت سے آراستہ ہو کر قارئین کی خدمت میں پہونچ رہی ہے۔

استقبال ماہ محرم کے موقع پر کتاب ”مجموعہ اشعار ١٨ بنی ہاشم کربلا“ منظر عام پر

کتاب کا ہدیہ ٢٥٠ روپیہ ہے، ناشر حوزہ علمیہ برادران، بھیکپور، سیوان، بہار ہند اور''قرآن وعترت فاؤنڈیشن علمی مرکز قم ایران''ہے۔

کتاب کی جلد کی تزئین و ڈیزائن کو سید حسن محمد رضوی نے انجام دیا۔

اس معتبر کتاب کی فہرست میں ١ ۔ انتساب ٢ ۔ابتدائیہ ٣۔ اپنی باتیں ٤ ۔تاثرات اسکے علاوہ نمبر پانچ سے ہر شہید 18 بنی ہاشم کربلا کے عنوان سے اشعار سے پہلے حدیث،اور مختصر سوانح عمری ہے جیسے نمبر ایک حضرت عبداللہ بن مسلم کے بارے میں یہ ساری چیزیں آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

(١) عبد اللہ بن مسلم ۔ حدیث کربلا ۔ (مختصر) سوانح عمری ۔۔(٢) محمد بن مسلم حدیث کربلا (مختصر) سوانح عمری ۔۔۔۔ (٣) جعفربن عقیل (٤) عبد الرحمان بن عقیل ،حدیث کربلا (مختصر) سوانح عمری ۔۔۔۔(٥) عبداللہ بن عقیل ۔۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری (٦) مسلم بن عقیل ۔۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری (٧) عون بن عبداللہ۔۔ حدیث کربلا (مختصر) سوانح عمری ۔۔۔(٨) محمد بن عبداللہ۔۔حدیث کربلا ۔۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔۔(٩) عبداللہ بن الحسن۔۔ حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٠) قاسم بن الحسن۔۔ حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔۔(١١) عبداللہ بن علی ۔۔۔ حدیث کربلا ۔۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٢) عثمان بن علی ۔۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٣)جعفر بن علی ۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٤) عباس بن علی ۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٥)علی اکبر بن حسین۔۔حدیث کربلا۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٦) محمدابن، ابی سعیدبن عقیل ۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری ۔۔(١٧) حضرت علی اصغرعلیہ السلام ۔۔۔حدیث کربلا ۔۔(مختصر) سوانح عمری (١٨) '' حضرت امام حسین'' حدیث کربلا (مختصر) سوانح عمری

شاعر طوس محترم سید شمع محمد رضوی نے اس کتاب میں انتساب اپنے ماموں حجة الاسلام والمسلمین مولانا علی جواد مرحوم اور اپنے نانا عارف اور فیلسوف علامہ علی سجاد رضوی طاب ثراہ کے نام جنہوں نے اپنی بیٹی کاایک خاص خیال کرتے ہوئے اپنے نواسوں کے لئے باعث خیر بنے تاکہ نشر علوم اہل بیت بنحو احسن انجام پاسکے مزید سید شمع محمد رضوی رضوی نے اس کتاب کے اسکے بعدکے صفحے پر لکھا اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے سے محبت اہل بیت مزید اجاگر ہوتی ہے خدایا : مجھے بھی میرے والدین کی طرح خدمت خلق کاجذبہ عنایت فرمائے۔۔۔۔ اس کتاب کے سلسلے میں بھی آخری بات یہ درج ہے کہ''''محب اہل بیت کی خدمت میں کربلا کے ١٨ بنی ہاشم نامی شعری مجموعہ کتاب حاضر، مجموعہ اشعار کا یہ دوسرا سلسلہ ١٨ بنی ہاشم کے نام سے پہلا حصہ ہے جسمیں ہر شہید بنی ہاشم پر ٢٠ قطعات موجود ہیں یہ مجموعہ بعض جگہ سادہ اور بہت ہی عام فہم ہے وہ صرف اس سبب ہے کہ عام حضرات کو پڑھنے اور پڑھانے میں دقت نہ آسکے دعا یہی ہے کہ! ہمیں توفیق خیر،ثبات قدم اور استحکام کی دولت نصیب ہو تاکہ مثل دعبل خزاعی قوم وملت میں عظیم تحفہ ہمیشہ موجود ہوتا رہے کیونکہ خدمت لوح وقلم میسر ہونے پرحق شناس کی راہیں مشخص ہوتی ہیں مجھے یقین ہے کہ ہرذی شعور اور لائق افراد مطالعہ کتاب کے بعد منظرعام پہ آنے کے لئے) میری پہلی کوشش کی پذیرائی میں معاون ومددگار ثابت ہوں گے۔

''امید ہے کہ قارئین کرام حق شناسی اور وسیع الفکری کے ساتھ مطالعہ فرمائیں گے'' اور دنیاکے ہر گوشے میں اس فکر کو پہنچانے کی زحمت گوارہ فرمائیں گے۔

یہ کتاب مندرجہ ذیل مراکز پر دستیاب ہے:

علمی مرکز: ایران ،قم:مدرسہ حجتیہ ،قم المقدسہ،ایران خیابان سمیہ کوچہ٨، شھیدکمیجانی،پلاک 00989107530338سیوان:مسجدقرآن وعترت،احمدنگر،پوکھرا،07352758434 بھیک پور،حوزہ علمیہ برادران: کورد، 841203، 009825316747,08521260415

تبصرہ ارسال

You are replying to: .