۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میر باقری

حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شاندار انعقاد اور پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی پرجوش حاضری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجلس سید الشہداء علیہ السلام ہم سب آپس میں بھائی ہیں اور ایک دوسرے سے بے شمار محبت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورت کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں شب اول محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے اس عظیم مہینے کو امام حسین علیہ السلام کی جانب توجہ مرکوز کرنے کا مہینہ قرار دیا اور کہا: وہ مومنین جو کربلامیں امام حسین علیہ السلام کی نصرت نہ کر سکے اور انہیں اس عظیم کام کا موقع نہیں مل سکا، وہ تاریخ کی کتابوں میں مدینہ سے مکہ کی جانب امام حسین علیہ السلام کے سفر کو پڑھیں ، اور اس درمیان تمام منزلوں کو بغور پڑھتے ہوئے اس قافلے میں شامل ہو جائیں اور سید الشہدا کے ساتھ چلتے ہوئے عاشورا کو درک کریں۔

انہوں نے کہا: ماہ محرم کی پہلی شب ہے، یہ وہ شب ہے جب سید الشہداء علیہ السلام کا قافلہ کربلا کے قریب تھا، ہمیں جلد از جلد خود کو قافلہ امام حسین (ع) تک پہنچنا چاہیے، دیر سے ہی صحیح لیکن ہمیں خود کو روز عاشورہ تک کربلا پہنچانا چاہئے تا کہ ہم عاشورہ کو درک کر سکیں، حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ایک مشہور روایت ہے جس میں امام علیہ السلام نے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے قافلے سے کود کو ملحق کرنے کے طریقے اور اس کے شرائط کو بیان فرمایا ہے۔

انہوں نے کہا: امام رضا علیہ السلام سے منقول ہے کہ امام نے فرمایا: محرم الحرام کی پہلی تاریخ تھی جب جناب زکریا علیہ السلام نے خدا وند متعال سے دعا کی کہ خدا مجھے ایک فرزند عطا فرما دے، اس کے بعد خدا نے جناب زکریا علیہ السلام کو جناب یحیٰ (ع) فرمایا، یہی وجہ ہے کہ روایتوں میں وارد ہو اہے کہ اگر کوئی شخص محرم کی پہلی تاریخ کو فرزند کی دعا کرتا ہے تو اللہ اسے فرزند صالح عطا کرتا ہے۔

خطیب حرم معصومہ قم (س) نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شاندار انعقاد اور پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی پرجوش حاضری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجلس سید الشہداء علیہ السلام ہم سب آپس میں بھائی ہیں اور ایک دوسرے سے بے شمار محبت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .