۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
امام جمعہ میناب

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیمی نے کہا: واقعہ عاشورا تاریخ کا وہ عظیم ترین واقعہ ہے جس میں باطل پر حق کے محاذ کو فتح نصیب ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میناب کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسن ابراہیمی نے خطبہ دیتے ہوئے گارڈین کونسل کے قیام کی سالگرہ اور ایران کے چودہویں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران کو سراہتے ہوئے کہا: ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بہترین طریقے سے انتخابات کو منعقد کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیمی نے محرم الحرام کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: واقعہ عاشورا نے تمام عالم انسانیت کو نجات دی، اور آج بھی انسانیت کی نجات کا راز اسی عاشورا میں پوشیدہ ہے لیکن یہ ہے کہ ہم عاشورا سے استفادہ کریں اور درس انسانیت لیں۔

مجلس خبرگان رہبری میں ہرمزگان کے نمائندے نے مزید کہا: قیام عاشورہ میں ایسی صلاحیت اور قابلیت موجود ہے کہ جس سے اگر تمسک اور توسل کیا جائے تو آج بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیمی نے کہا: واقعہ عاشورا تاریخ کے ان عظیم ترین واقعات میں سے ہے جس میں باطل کے محاذ پر حق کے محاذ کو فتح و کامرانی نصیب ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا: عاشورا کی برکتوں سے ہمارے پاس اتنا سرمایہ موجود ہے کہ ہم اگر واقعہ عاشورا کے پیغام پر عمل کریں تو دنیا میں موجود شیاطین کے تمام مراکز میں فتح حاصل کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .