۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
نرم‌افزار مقتل الحسین علیه‌السلام

حوزہ / نور کمپیوٹر ریسرچ سنٹر آف اسلامک سائنسز نے ایام عزائے حسینی علیہ السلام میں صارفین کے لئے مقتل الحسین (ع) سافٹ ویئر مفت استعمال کرنے کا امکان فراہم کیا ہے۔

حوزہ نیز ایجنسی کے مطابق، عشرۂ محرم الحرام اور حسینی (ع) عزا کے ایام میں آنلائن اسلامک سافٹ ویئرز کے پلیٹ فارم ابرنور پر مقتل الحسین (ع) سافٹ ویئر کا استعمال مفت کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سافٹ ویئر میں امام حسین علیہ السلام اور واقعہ عاشورا کے بارے میں 101 کتابیں، امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے متعلق اہم ترین مصادر، 50 مجالس عزا، 26 زیارت نامے، ممتاز اور مشہور مبلغین اور خطیبوں کی 241 تقاریر پر مبنی پارٹس، 601 مختلف معروف مداحوں اور ذاکرین کے کلپس وغیرہ ... شامل ہیں۔

مقتل الحسین (ع) سافٹ وئیر سے استفادہ کرنے کا لنک مندرجہ ذیل ہے:

https://abrenoor.ir/fa/app/abrenoor_maqtalalhosein

تبصرہ ارسال

You are replying to: .