۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
نمایشگاه قرآن

حوزہ / مفسر بالقرآن اسلامی دنیا میں قرآن کریم کا سب سے جامع تحقیقی سافٹ ویئر ہے جو ایک منفرد ڈیٹا بیس کا استعمال کرتے ہوئے قرآنی میدان میں محققین کی مدد کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمائش میں "بالقران بوتھ" کے مسئول صادق گرامی نے کہا: بالقرآن گروپ ایک تحقیقی ادارہ ہے جو محققین کو اسلامی علوم اور دینی علوم کے مآخذ اور متون تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: بالقرآن گروپ اسلامی علوم اور دینی و ثقافتی مختلف شعبوں اور اس سے متعلقہ امور میں مختلف مخصوص اور عوامی سطحوں پر دینی تعلیمات کی تحقیق، فروغ اور آگاہی کے لیے سافٹ ویئر پروگرام تیار کرتا ہے۔

صادق گرامی نے "بالقران" سافٹ ویئر کا تعارف کرواتے ہوئے کہا: مفسر بالقرآن اسلامی دنیا میں قرآن کریم کا سب سے جامع تحقیقی سافٹ ویئر ہے جو ایک منفرد ڈیٹا بیس کے ذریعے قرآنی میدان میں محققین کی مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کے منفرد ڈیٹابیس نے محققین کو اسلامی مواد کے بڑے اور قیمتی ذرائع فراہم کیے ہیں جن میں قرآن، دعائیں، تفسیر وغیرہ کے ساتھ ساتھ صارفین اور قرآنی سافٹ ویئر ڈویلپرز کے استعمال کے لیے آڈیوز بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 31 ویں بین الاقوامی قرآنی نمائش، جس میں بین الاقوامی سیکشن میں 25 ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں، قرآن کریم سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے 2 اپریل 2024ء تک ہر روز مصلی امام خمینی (رہ) تہران میں شام 5:30 سے رات 12:30 تک جاری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .