۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت‌الاسلام ابوالفضل حافظیان بابلی، محقق، نسخه‌پژوه

حوزہ / ایرانی معروف محقق، نسخہ نگار اور مخطوطات کے فہرست نویس نے کہا: نہج البلاغہ سے اخلاص برستا ہے۔ نہج البلاغہ کسی دنیاوی مقام و مرتبہ تک پہنچنے کا ذریعہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی معروف محقق، نسخہ نگار اور مخطوطات کے فہرست نویس حجت الاسلام ابوالفضل حافظیان کی موجودگی میں نہج البلاغہ کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی نشستوں کے سلسلہ میں اس بار تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمائش میں نہج البلاغہ بوتھ پر "نہج البلاغہ کے مخطوط نسخ" کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حجت الاسلام حافظیان بابلی نے نہج البلاغہ اور لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ ایک اخلاقی، مذہبی اور سیاسی کتاب ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو لوگوں کو قیامت اور آخرت سے آشنا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نہج البلاغہ انسان کو دنیوی فرائض کے متعلق بصیرت فراہم کرتی ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کو مدبرانہ اور دانشمندانہ طرز حکمرانی سکھاتی ہے جو حکومت میں آنا اور معاشرے کا نظام سنبھالنا چاہتے ہیں۔

حجت الاسلام حافظیان نے مزید کہا: نہج البلاغہ سے اخلاص برستا ہے۔ نہج البلاغہ کسی دنیاوی مقام و مرتبہ تک پہنچنے کا ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: نہج البلاغہ ایک اخلاقی، اعتقادی اور سیاسی کتاب ہے۔ نہج البلاغہ ایک ایسی کتاب ہے جو لوگوں کو قیامت اور آخرت سے آشنا کرتی ہے۔ نہج البلاغہ انسان کو اس کے دنیاوی فرائض کے بارے میں بصیرت فراہم کرتی ہے۔ یہ کتاب انسان کوچشمِ بینائی عطا کرتی ہے کہ جو شخص کسی بھی مقام و مرتبہ پر ہو، اسے چاہئے کہ وہ خدا کی رضا کے لیے قدم اٹھائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .