۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تونس

حوزہ/ تیونس کے دینی امور کے ریجنل ڈائریکٹر "شمس الدین حلاوہ" نے اعلان کیا ہے کہ مسجد حنفیہ اور شہر قیروان کی دیگر مساجد میں ملبے اور گردوغبار کے نیچے قدیم مخطوطات اور قرآن مجید کے نسخے دریافت ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے دینی امور کے ریجنل ڈائریکٹر "شمس الدین حلاوہ" نے اعلان کیا ہے کہ مسجد حنفیہ اور شہر قیروان کی دیگر مساجد میں ملبے اور گردوغبار کے نیچے قدیم مخطوطات اور قرآن مجید کے نسخے دریافت ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یوم ولادت کی مناسبت سے بدھ 11 ستمبر کی شام کو قیروان کے مرکزی علاقے میں واقع مسجد "عقبہ بن نافع" میں ان قدیم مخطوطات اور قرآن مجید کے نسخوں کی نمائش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نسخے اہم تاریخی قدر و قیمت کے حامل ہیں اور ایک اہم دریافت ہیں جو خاص طور پر فقہ حنفی میں ثقافتی اور فکری انقلاب کا باعث بنیں گے، کیونکہ انہیں اس میدان کے ماہرین نے ترتیب اور درجہ بندی کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد حنفیہ 1094 ہجری قمری میں شہزادہ محمد بیگ عثمانی نے تعمیر کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .