۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
قدیمی‌ترین نسخه قرآن موجود

حوزہ/ چین کے صوبے چنگھائی میں واقع ایک مسجد میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا چین میں سب سے قدیم قرآن کا نسخہ روزانہ تقریباً 6 ہزار لوگوں کو اپنی طرف جذب کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صوبے چنگھائی میں واقع ایک مسجد میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا چین میں سب سے قدیم قرآن کا نسخہ روزانہ تقریباً 6 ہزار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ قرآنی نسخہ 11 سے 13 صدی قبل کا ہے، 867 صفحات پر مشتمل اس قرآن میں 30 پارے ہیں اور اس کا وزن تقریباً 13 کلوگرام ہے۔

اس قرآن کی مرمت 2007 میں ماہرین اور فنکاروں نے کی تھی اور اس وقت سے اسے ایک شیشے کی کابین میں رکھا جاتا ہے جہاں نمی، درجہ حرارت، اور آکسیجن کی مقدار کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔

یہ قدیم قرآن 867 صفحات پر مشتمل ہے اور دو حصوں میں تقسیم ہے، ایک حصہ ریشم سے ڈھکا ہوا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ 700 سال پہلے، "سالار" قوم کے آباؤ اجداد نے وسطی ایشیا سے چین کا سفر کیا اور یہ قرآن اپنے ساتھ لائے،یہ قوم بعد میں "جیہ زی" کے نام سے مشہور ہوئی اور ان کا قرآن دنیا کا سب سے قدیم دستی قرآن شمار ہوتا ہے۔

روزانہ تقریباً 6 ہزار افراد، جن میں زیادہ تر چنگھائی اور ہمسایہ صوبہ گانسو کے مسلمان شامل ہیں، اس قرآن کے نسخے کو دیکھنے کے لیے مسجد "جیہ زی" کا دورہ کرتے ہیں اور اتنا قدیمی قرآن دیکھنے پر متحیر ہو جاتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .