۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
افتتاحیه دوره تربیت ممتحن

حوزہ/ ایران کے شہر بندرعباس میں علوم قرآن و حدیث کالج کے سرپرست نے کہا: قرآن کریم کی حقانیت کو دوسروں کے سامنے پیش کیا جائے اور قرآن خصوصاً نوجوان نسل کے درمیان جو فاصلہ پیدا ہو گیا ہے، اسے ختم کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بندرعباس میں علوم قرآن و حدیث کالج کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سعید فاطمی نے حفظ و قرائت قرآن کریم کے امتحان لینے والوں کی تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: قرآن کریم کی حقانیت کو دوسروں کے سامنے پیش کیا جائے اور قرآن خصوصاً نوجوان نسل کے درمیان جو فاصلہ پیدا ہو گیا ہے، اسے ختم کیا جائے۔

انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "میری امت میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن سے مانوس اور الفت رکھتے ہیں۔جو خود بھی قرآن سیکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی سکھاتے ہیں، ان کے اور قرآن کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے"۔

حجت الاسلام والمسلمین سعید فاطمی نے کہا: ہم سب کو قرآن کریم کی حقانیت کو دوسروں تک پہنچانے اور خصوصاً نوجوان نسل کے ساتھ قرآن کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .