بدھ 31 دسمبر 2025 - 07:00
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ماہانہ دروسِ نہج البلاغہ کا انعقاد / مختلف علماء سے استفادہ

حوزہ / ماہانہ درسِ نہج البلاغہ کا اجرا اسلام آباد کے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں مرکز افکار اسلامی کے پلیٹ فارم سے مسلسل جاری ہے۔ اس علمی و فکری سلسلے کے تحت حال ہی میں دو اہم مقامات پر درسِ نہج البلاغہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہلِ ایمان نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہانہ درسِ نہج البلاغہ کے سلسلے کا ایک درس بحریہ ٹاؤن مسجد اور امام بارگاہ خدیجۃُ الکبریٰ میں منعقد ہوا۔ جہاں مدرس کے طور پر علامہ مولانا نقاش الحسنین خان نے نہایت جامع اور مؤثر انداز میں گفتگو کی۔

انہوں نے امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے نورانی کلمات کی روشنی میں مومنین کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔

درسِ نہج البلاغہ کے اختتام پر مسجد خدیجۃُ الکبریٰ کے معزز بانیان اور مومنینِ کرام نے اس علمی نشست کو سراہا اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی پُرزور درخواست کی۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ماہانہ دروسِ نہج البلاغہ کا انعقاد / مختلف علماء سے استفادہ

اسی ماہانہ سلسلے کا دوسرا درس مسجد و امام بارگاہ محمد باقر علیہ السلام، جی تیرہ (G13) اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس درس کے مدرس حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید زاہد حسین نقوی تھے. جنہوں نے نہج البلاغہ کی عبارات کو بیان کرتے ہوئے نہایت مدلل اور بامعنی گفتگو پیش کی۔

ان کی علمی پیشکش کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر بھی درس کے بانی جناب طاہر میکن اور دیگر نمازیوں نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے دروس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ماہانہ دروسِ نہج البلاغہ کا انعقاد / مختلف علماء سے استفادہ

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ماہانہ دروسِ نہج البلاغہ کا انعقاد / مختلف علماء سے استفادہ

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ماہانہ دروسِ نہج البلاغہ کا انعقاد / مختلف علماء سے استفادہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha