حوزہ نیز ایجنسی کے مطابق، عشرۂ محرم الحرام اور حسینی (ع) عزا کے ایام میں آنلائن اسلامک سافٹ ویئرز کے پلیٹ فارم ابرنور پر مقتل الحسین (ع) سافٹ ویئر کا استعمال مفت کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سافٹ ویئر میں امام حسین علیہ السلام اور واقعہ عاشورا کے بارے میں 101 کتابیں، امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے متعلق اہم ترین مصادر، 50 مجالس عزا، 26 زیارت نامے، ممتاز اور مشہور مبلغین اور خطیبوں کی 241 تقاریر پر مبنی پارٹس، 601 مختلف معروف مداحوں اور ذاکرین کے کلپس وغیرہ ... شامل ہیں۔
مقتل الحسین (ع) سافٹ وئیر سے استفادہ کرنے کا لنک مندرجہ ذیل ہے:
https://abrenoor.ir/fa/app/abrenoor_maqtalalhosein