۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
محمود رضوی

حوزہ/دور حاضر میں مبلغین کو اپنا پیغام دنیا تک پہنچانے لئے حوزہ نیوز ایجنسی جیسے معتبر پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے، یہ وبسائٹ دنیا بھر کے علمائے کرام اور مراجع کرام کی ترجمان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزۃ المہدی العلمیہ حیدر آباد آندھرا پردیش میں جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) کی جانب سے ابنائے جامعہ کے لئے سہ روزہ مبلغین سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان، ایران، عراق اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کر رہے مبلغین نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی نے اس سمینار میں مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دور حاضر میں مبلغین کو اپنا پیغام دنیا تک پہنچانے لئے حوزہ نیوز ایجنسی جیسے معتبر پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے، یہ وبسائٹ دنیا بھر کے علمائے کرام اور مراجع کرام کی ترجمان ہے، لہذا ضرورت ہے کہ مبلغین اس کی اہمیت کو سمجھیں اور علوم آل محمد علیہم السلام کو پوری دنیا میں نشر کرنے کے لئے پر عزم ہو جائیں۔

انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کا تعارف کراتے ہوئے اس نیوز ایجنسی کے اہداف و مقاصد کا ذکر کیا اور کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی اور دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج کرنا اور مراجع تقلید اور حوزات علمیہ کی آواز کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

لیبلز