۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا و امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ ہمیں امام سے بھی مرتبط رہنا ہے اور عوام سے بھی۔  موجودہ دور بہت سخت ہے لہذا ہر ایک کو امام سے مرتبط رہنے کی اشد ضرورت ہے اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی کی رپورٹ کے مطابق،حیدر آباد دکن حوزۃ المہدی عج میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی صاحب (آسٹریلیا) نے ابنائے جامعہ کے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران بیان کیا کہ خصوصی طور پر ہم علمائے کرام کو اپنے اندر اخلاص پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

تصاویر دیکھیں:

حوزۃ المھدی العلمیۃ (ع) حیدرآباد میں حجت الاسلام والمسلین علامہ سید محمد الموسوی کی آمد و سہ روزہ اجلاس میں شرکت

آپ نے جامعہ میں اپنی طالبعلمی کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کی تیاری ہم کو امتحان کے وقت نہیں کرنی پڑتی تھی کیوں کہ ہمارے لئے ہر دن ایک امتحان کا دن ہوتا تھا درس کے بعد نماز ظہرین اور پھر نماز کے بعد مصافحہ کے دوران ہی کسی ایک طالبعلم سے آقای موسوی کا سوال ماذا درست الیوم۔۔۔ آج درس میں کیا پڑھا۔ اس وقت سارے دروس کو سب کے سامنے بیان کرنا ہوتا تھا۔ یہ حوزۂ علمیہ کی کامیابی کا راز تھا۔ جب ہم چھٹیوں پر گھر یا تبلیغ کے لئے جاتے تھے تو ہمارے ہمراہ مرآۃ الرشاد، توضیح المسائل، مناظرۂ بغدادی یہ تین کتابیں ضرور ہوا کرتی تھیں۔

آپ نے امام وقت عج کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں امام سے بھی مرتبط رہنا ہے اور عوام سے بھی۔ موجودہ دور بہت سخت ہے لہذا ہر ایک کو امام سے مرتبط رہنے کی اشد ضرورت ہے اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .