امامت
-
مسئلہ امامت، ایمان کا رکن اور سب سے اہم مسئلہ ہے: محترمہ زہرا رجبی
حوزہ/ محترمہ زہرا رجبی نے کہا: مسئلہ امامت، ایمان کا رکن اور سب سے اہم مسئلہ ہے۔
-
آیت اللہ جنتی:
امامت مخلوقات کے لئے خدا کے لطف و فضل کا مظہر ہے / انتخابات ملک کی ترقی کا عنصر ہے
حوزہ / ایرانی گارڈین کونسل کے سیکرٹری نے انتخابات کو ملک کی ترقی کا عنصر قرار دیتے ہوئے کہا: انتخابات کی کمپینز میں صدارتی امیدواروں اور ان کے حامیوں سے توقع ہے کہ وہ اپنی کمپین کے دوران ایمانداری اور اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں گے۔
-
رہبرِ انقلاب سے امام رضا (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین کی ملاقات:
معاشرے کی تشکیل کیلئے اقتدار اور حکومت ناگزیر ہے، رہبرِ انقلابِ اسلامی
حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: امام رضا اور باقی آئمہ (ع) کی زندگیوں کے تین پہلوؤں کو بیان کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے یہ آپ منتظمین کا ہنر ہے کہ ان تینوں پہلوؤں کو نکالیں، دوسرا یہ کہ ان پہلوؤں کو من گھڑت باتوں سے خالص کریں اور تیسرا پہلو جو کہ سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ امام رضا اور دیگر آئمہ (ع) کی زندگی کے پہلوؤں کو شیعہ حتیٰ سنی مخاطبین کیلئے جدید اصطلاح اور قابلِ فہم اور سادہ زبان میں بیان کریں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر:
امامت؛ انسانی زندگی میں سعادت و سرافرازی کا سبب ہے
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے کہا: امامت کا مسئلہ ان مسائل میں سے ہے جو انسان کی زندگی میں سعادت کا سبب بن سکتا ہے۔
-
بزرگوں کی خطائیں اور جمہوریت و الیکشن
حوزہ/ میرا سلام ہو اس شاگرد پر جس کا اپنے استاد سے پیری مریدی کا رشتہ نہیں تھا ورنہ وہ بھی خاموشی اختیار کرتے یا ہاں میں ہاں ملاتے، بلکہ اس کا اپنے عظیم استاد کے ساتھ استاد و شاگردی کا رشتہ تھا۔
-
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
حوزہ/ دور حاضر میں کچھ نام نہاد مدّاح جو اسیر دنیا ہیں اور ان کا مقصد صرف دنیا ہے وہ میوزک پر نوحے اور منقبتیں گا رہے ہیں ۔ میرا ان تمام اسیرانِ دنیا سے چاہے وہ ہمارے ملک کے ہوں یا پڑوسی ملک سے ، سوال ہے کیا تمہیں مدح اہلبیت اطہار علیہم السلام کے سبب عزت، دولت ، شہرت نہیں ملی ، تمہیں حلال سے کیا نہیں ملا جو تم حرام میں گئے اور وادی ظلمت کے مسافر ہو گئے۔
-
پاکستان میں الیکشن 2024:
میری کیا حیثیت کہ امام (ع) کے فرمان کی ترجمانی کرسکوں؟
حوزہ/میری کیا حیثیت کہ امام (ع) کے فرمان کی ترجمانی کرسکوں؟آپ نے فرمایا تو طبق دستور عرض کرتا ہوں۔امام کا فرمان فارمولا ہوتا ہے، لیکن ہر فرمان نہیں، جو فارمولا ہیں وہ ہر زمانے سے مخصوص ہوتا ہے جیسا امام علی علیہ السلام کا فرمانا: اوصیکم بتقوی اللہ ونظم امرکم یعنی میں تمھیں وصیت کرتا ہوں تقوی الٰہی اختیار کرنے کی یعنی عبد بننے کی بندگی کی اور اپنے امور میں منظم ہونے کی اب یہ فرمان قیامت تک کیلئے فارمولا ہے یہ کسی خاص زمانے سے مخصوص نہیں۔
-
اربعین؛ امامت کے دفاع کی بہترین مشق ہے، حجت الاسلام حسینی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید مصطفیٰ حسینی نے نجف اور کربلا کے درمیان موکب حضرت فاطمه معصومه (س) میں اربعین کے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے اربعین کو امامت کی راہ میں قدم اٹھانے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ امامت بندگی کا بہت بڑا امتحان ہے اور ہم اس راہ پر چل پڑے ہیں تاکہ امامت کے دفاع کی مشق کریں، ہم آئیں ہیں تاکہ اپنے امام سے تجدید عہد کریں۔
-
حضرت سید الساجدین امام علی زین العابدین (ع) نے مشکل ترین حالات میں منصب امامت سنبھالا
حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید الساجدین امام علی زین العابدین علیہ السلام نے مشکل ترین حالات میں منصب امامت سنبھالا۔
-
امام علی نقی ؑ کی سیرت ہر انسان و معاشرے کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ امام علی نقی الہادی ؑ نے انتہائی مشکل اور نامساعد حالات میں دین اسلام کی حفاظت ترویج و اشاعت کا فریضہ انجا م دیا۔آپ نے دین حق کی سربلندی اور انسانیت کی فلاح و نجات کیلئے قید و بند کی سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے پاکیزہ ہدف و مشن سے پیچھے نہ ہٹے۔
-
امام محمد باقر (ع) امام وقت ہونے کے باوجود محنت کر کے کسب معاش کرنے کو عیب نہیں سمجھتے تھے، مولانا شھوار حسین
حوزہ/ امام کی ِخصوصیت یہ تھی کہ منصب امامت کے باوجود آپ خود اپنے ہاتھوں سے کسب معاش کرتے تھے آپ کا فرمان تھا لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانا عیب کی بات ہے محنت کرنا عیب نہیں۔
-
پانچویں آفتاب امامت امام محمد باقر علیہ السلام
حوزہ/ حضرت محمد باقرؑ اہل تشیع کے پانچویں امام ہیں، آپ کو باقر اس لئے کہا جاتا ہے کیوں کہ باقر کا ایک معنی وسعت دینے والا بھی ہے۔
-
امام وقت سے مرتبط رہنے میں ہی ہم سب کی کامیابی ہے، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا و امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ ہمیں امام سے بھی مرتبط رہنا ہے اور عوام سے بھی۔ موجودہ دور بہت سخت ہے لہذا ہر ایک کو امام سے مرتبط رہنے کی اشد ضرورت ہے اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔
-
حجت الاسلام مولانا سید احمد علی عابدی:
کلام امامت، وحی خدا کا ترجمان ہوتا ہے
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعۃ الامام امیرالمومنین علیہ السلام "نجفی ہاؤس" ممبئی کے مدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام کی عظمت و بلندی کو خود کلام معصومین علیہم السلام میں تلاش کیا جا سکتا ہے کلام امام وحی خدا کا ترجمان ہوتا ہے آپ کے کلام میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔
-
امام حسن عسکری علیہ السلام کا معجزہ، با اعجاز جرجان کا سفر فرمایا
حوزہ/ امام عالی مقام نے فرمایا: میں نے جعفر بن شریف سے وعدہ کیا تھا کہ آج دن ڈھلنے سے پہلے یہاں آؤں گا۔ سامرہ میں نماز ظہرین ادا کی اور یہاں آ گیا تا کہ وعدہ کو پورا کروں۔ میں تمہارے سامنے ہوں اپنے سوالات پوچھو اور اپنی حاجتیں بیان کرو۔
-
حجۃ الاسلام کاشانی:
واقعہ عاشورہ کی بنیاد سقیفہ کے دن رکھی گئی
حوزہ/ انہوں نے بیان کیا: واقعہ کربلا میں دشمنوں نے جو اپنی تلواریں نیام سے نکالیں تھیں یہ وہی تلواریں تھیں جو سقیفہ کے دن نکلی تھیں اور واقعہ عاشورا کی بنیاد درحقیقت سقیفہ کے دن رکھی گئی۔
-
امامت، نبوت و رسالت کے آفاقی و ابدی پیغام کا تسلسل ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
حوزہ/ رسالت و نبوت کے بعد فلسفہ امامت کا یہی مفہوم ہے کہ انسان کو ایک اعتدالی دائرے میں رکھا جائے یا انسانیت پر ایک نگران مقرر ہو جو نگرانی کرے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھے۔
-
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کے عشرہ اول کی تیسری مجلس سے خطاب؛
قرآن کے پیش کردہ مثالی معاشرہ کا قیام کسی ہادی کے بغیر ممکن نہیں: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ: قران کی نظر میں کسی شخص کی کم سنی اس کے مقام و مرتبہ میں کمی کا باعث نہیں ہوتی لیکن مادی معاشرہ میں ٹکراؤ پائے جانے کی وجہ سے اگر کسی کو بڑھانا چاہیں تو ہم اس کی عمر کو بھی اس کی فضیلت قرار دیتے ہیں اور کسی کی قدر گھٹانا چاہیں تو پھر اس کی عمر کو بھی اس کا نقص یا کمزوری ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب؛
خدا اور امام حسین کے مابین تعلق اپنی مثال آپ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ یہ ایام محرم و عاشورا اور یہ موسم عزا انسانوں کو امامت جو کہ رسالت کے سائے میں ہے تازگی فراہم کرنے کا مہینہ ہے تاکہ انسان اپنی ذمہ داریوں کی جانب متوجہ ہو اور اجتماعی مسائل کی شناخت میں کسی قسم کی کمزوری کا شکار نہ ہو اور ذاتی و شخصی اعتبار سے بھی اپنے امور میں منظم ہوسکے۔
-
یوم غدیر، اعلان ختم نبوت و اعلان امامت و ولایت کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں تجدیدعہدکریںکہ ہمیں دین اسلام کی سربلندی و ترویج کیلئے حضرت علی ابن ابی طالب ؑکی سیرت و کردار کو نمونہ عمل بنانا ہوگا۔
-
امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانیت کی رہنمائی فرمائی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ حضرت امام علی نقی الہادی ؑ نے انفرادی اور ذاتی زندگی میںجہاں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے۔
-
کمسنی میں امام محمد تقی (ع) نےخلق پر امامت کی، مولانا محمد عباس معروفی
حوزہ/ انبیاء علیہم السلام میں جناب یحییٰ علیہ السلام کو جو مرتبہ حاصل ہے وہی چودہ معصومین علیہم السلام میں امام محمد تقی علیہ السلام کو حاصل ہے۔
-
قرآن مجید میں ائمہ (ع) کے نام کیوں ذکر نہیں ہیں؟
حوزہ/ اس کی وجہ بالکل واضح ہے، کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے وہ قسم خوردہ دشمن جنہوں نے ائمہ (ع) میں سے کسی ایک کی بھی قدرتی موت نہیں ہونے دی بلکہ تمام اماموں کو شہید کیا، اگر ائمہ (ع) کا نام قرآن میں ہوتا تو ایسے دشمنوں کے لئے قرآن سے ائمہ (ع) کے ناموں کو ہٹانا کوئی مشکل کام نہ ہوتا۔
-
جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں سیمینار منعقد ہوا:
امامت و خلافت منصب الہی: مولانا ممتاز علی
حوزہ/ مولانا سید ممتاز جعفر نقوی مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے امام علی رضا علیہ السلام کی علمی سیرت کو بیان کرتے ہوئے طلاب و افاضل جامعہ امامیہ کی ہمہ گیر خدمات پر روشنی ڈالی۔
-
حضرت امام جعفر صادق (ع) کے 4000 ہزار شاگرد ہونے کے باوجود آپ (ع) نے قیام کیوں نہ کیا ؟
حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: خدا کی قسم اگر میں ان بھیڑ بکریوں کی تعداد کے مطابق سچے شیعہ اور مخلص دوست رکھتا، تو میرے لیے روا نہیں تھا کہ ایک ظالم حکومت کے آگے سکوت اختیار کرتا اور اپنے حق کا دفاع نہیں کرتا۔
-
"سلام فرماندہ"؛ ظہور کی جانب ایک قدم
حوزہ/ سلام فرماندہ،سلام فرماندہ کی دلنشین صداوں نے دلوں کو حجت خدا کی جانب کچھ اسطرح راغب کردیا ہے کہ عقلیں سمجھنے سے اور زبانیں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ بہت سے لوگ شاید یہ سمجھ رہے ہوں کہ ایک عام سادہ ترانہ ہے اور بس۔
-
جوگی پورا/بجنور۔ درگاہ عالیہ نجف ہند میں سالانہ مجالس عزا کا سلسلہ جاری؛
بس ہمارے امام ہم سے راضی رہیں، مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ ولایت یعنی ہمارا قول، عمل حتیٰ فکر مولا کی فرمانبردار ہو۔ نہ اپنی کوئی آرزو رہے اور نہ ہی اپنی کوئی تمنا ہو جو مولا کا حکم ہو اسی پر عمل کریں۔ نہ کسی کی تعریف سے خوش ہوں اور نہ ہی کسی کی ملامت سے رنجیدہ۔ بس یہ دیکھیں کہ مولا راضی ہیں یا نہیں؟۔
-
پیغمبر اسلام (ص) کی امامت میں سب سے پہلے حضرت علی اور حضرت خدیجہ نے نماز جماعت ادا کی، مولانا ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ پیغمبر اسلام کی بعثت کے موقع پر ماحول آپ کے خلاف تھا ، جس میں رسول کا ساتھ دینے والا کوئی نظر نہیں آتا تھا ۔ بس ایک علی علیہ السّلام تھے کہ جب پیغمبر نے رسالت کا دعویٰ کیا تو انہوں نے سب سے پہلے ان کی تصدیق کی اور ان پر ایمان کا اظہارکیا . دوسری ذات جناب خدیجۃالکبریٰ کی تھی، جنھوں نے خواتین کے طبقہ میں سبقتِ اسلام کا شرف حاصل کیا۔
-
امام حسن (ع) نے امت کی مصلحت اور فتنوں کے خاتمہ کے لئے صلح فرمائی، مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے لشکر کے سرداروں اور سپاہیوں کی خیانت، اسلام و مسلمین کی مصلحت اور شیعوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر صلح فرمائی۔
-
امامت، اللہ سبحانہ تعالیٰ کی طرف سے ایک منصب ہے، جو خاص منتخب افراد کو دیا جاتا ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ جس طرح انبیاء علیہم السلام کی selection میں الیکشن نہیں ہے، اسی طرح ائمہ علیہم السلام کی selection میں بھی الیکشن نہیں ہے۔