۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
امامت

حوزہ/ محترمہ زہرا رجبی نے کہا: مسئلہ امامت، ایمان کا رکن اور سب سے اہم مسئلہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ زہرا رجبی نے ایران کے شہر ساری میں واقع مدرسہ علمیہ الزہرا (س) میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سورہ بقرہ کی آیت 124 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امامت ایک ایسا منصب ہے جو خدا نے اپنے چند برگزیدہ بندوں کو عطا کیا ہے، کلینیؒ نے اپنی کتاب الکافی میں امام رضا علیہ السلام سے روایت نقل کی ہے کہ امام کا مقام انبیاء علیہم السلام کے مقام و مرتبے کے برابر ہے، امامت اوصیاء کی میراث ہے، خلافت الٰہی ہے، امامت پیغمبر اکرم (ص) کی جانشینی کا نام ہے، امامت مسلمانوں کے دین و نظام کی حکمرانی کا نام ہے، امامت دنیا کی اصلاح اور مومنین کی عظمت کا نام ہے۔

انہوں نے کہا: بقول رہبر معظم ’’ہمیں چاہئے اپنے ائمہ (ع)کو دنیا کے سامنے متعارف کرائیں‘‘ ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی جیسے سیاست و امامت جیسے مختلف موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے، امامت سے مراد دین اور دنیا کی سرپرستی اور قیادت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہر طالب علم کے لیے ضروری ہےکہ وہ کم از کم ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت و شہادت کے موقع پر معصومین (ع) کی امامت کو بیان کرے اور اس کی تبلیغ کرے۔

انہوں نے کہا: امامت دین و دنیا میں کی حکمرانی، اسلامی حکومت اور اسلامی معاشرے کے قیام کا نام ہے، اسی امامت کے ذریعے انسان ترقی کی مزلوں کو طے کرے گا، لہذا اس اہم مسئلے کو بیان کرنے کی ضرورت ہے ہے تا کہ لوگ امام زمانہ (عج) کی آفاقی حکومت کے لئے آمادہ و سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .