۷ آذر ۱۴۰۳ |۲۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 27, 2024
محمد حمیدی نژاد

حوزہ/ امام جمعہ عالی‌شہر، حجت الاسلام محمد حمیدی نژاد نے کہا کہ صراط مستقیم یعنی وہ راستہ جو ہمیں کم سے کم وقت میں خدا تک پہنچاتا ہے اور یہ راستہ صرف امامت اور ولایت کا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام حمیدی نژاد نے مصلی جمعہ میں منعقدہ تفسیر قرآن کے درس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ کم از کم دس مرتبہ سورہ حمد میں اللہ سے صراط مستقیم پر قائم رہنے کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قرآن میں صراط مستقیم کا ذکر ہمیشہ ایک ہی راستے کے طور پر آیا ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں جو ہمیں سیدھا خدا کی طرف لے جائے۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار غیرمستقیم راستے موجود ہیں، مگر واحد سیدھا راستہ وہی ہے جو امامت اور ولایت کا راستہ ہے، اور یہ ہمیں مختصر ترین وقت میں خدا تک پہنچاتا ہے۔

حجت الاسلام حمیدی نژاد نے مزید کہا کہ ہر عمل جو امامت اور امام کو تقویت پہنچائے، بہترین عمل ہے اور موجودہ دور میں حق کی حمایت، فلسطین اور لبنان کے لوگوں کی مالی مدد کرنا، نماز اور روزے سے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ امامت کی تقویت کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امام، رہبر اور نایب امام زمانہ (عج) کی تقویت ایک فرد کی عبادت سے بڑھ کر ہے اور آج ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہی ہے کہ ہم صراط مستقیم پر رہتے ہوئے امام اور اسلام کی تقویت کریں اور ہر وہ عمل کریں جو دشمن کو خوفزدہ کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .