۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مولانا عبد الرسول محسنی النجفی

حوزہ / مولانا عبد الرسول محسنی النجفی نے کہا: قرآن سب سے زیادہ مقدس کتاب ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی اور شایع ہونے والی کتاب قرآن کریم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مولانا عبد الرسول محسنی النجفی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امت نے تین عقائد سے انحراف کیا ہے۔ یا تو عقیدہ توحید سے انحراف کیا ہے!! یا تو رسالت سے انحراف کیا!! تیسرا انحراف امت کی طرف سے امامت سے کیا گیا۔ اس وقت اہلبیت علیہم السلام کی رہبری و امامت سے لوگوں نے انحراف کیا۔

ابن حجر عسقلانی نے "تہذیب التہذیب" میں نقل کیا ہے کہ بنی امیہ کے دور میں ایک شخص کو اہلبیت علیہم السلام کی فضیلت بیان کرنے پر 1000 کوڑوں کی سزا دی گئی۔

امیر المومنین حضرت مولا علی علیہ السلام کے بےشمار فضائل ہیں۔ اس کے بعد بھی لوگوں نے مولا سے انحراف کیوں کیا۔؟

اس پر سیدہ نے خطبہ فدک دیتے ہوئے فرمایا۔ "رسول کو دفنایا ہی گیا تو تم نے جلدی کی اور منبر پر بیٹھ گئے، کیا تم لوگوں کو فتنے کا خوف تھا؟"۔

یاد رکھو!! تم لوگوں نے دوسرے لوگوں کے اونٹوں پر اپنے نشان لگائے ہیں، اور جو تمہارے پانی پینے کے گھاٹ تھے ان کو چھوڑ کر تم لوگوں نے دوسرے گھاٹوں میں پانی پیا ہے۔ یاد رکھے موت قریب ہے اور تمہیں خدا کے سامنے حساب دینا ہے۔ اور زخم ابھی تازہ ہے، فٹ ابھی چھوٹے نہی (خطبہ فدکیہ)

اے مہاجر اور انصار کی عورتو!! اپنے مردوں سے پوچھو کہ انہیں کون سا غم ملا انہوں نے علی کو کیوں چھوڑا؟

یہاں پر سیدہ سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں : قسم ہے اس خدا کی کہ یہ سب علی سے اس لیے انحراف کر گئے کیوں کہ علی نے ان کے بڑوں کو قتل کیا تھا۔ قسم ہے خدا کی علی کی تلوار کی وجہ سے انہوں نے علی سے انحراف کیا ہے۔

دوسری جانب مولا حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں بھی لوگوں نے کہا "اے حسین! ہم تم سے اسی لیئے جنگ کر رہے ہیں کہ تمہارے باپ نے ہمارے بڑوں کو قتل کیا تھا"۔

پس واقعہ کربلا کا سبب انحراف ولایت و امامت تھا۔ مکتب تشیع میں توحید، رسالت و امامت میں کوئی انحراف نہیں۔

ایک صحابی نے امام علیہ السلام کو جنگ کہ دوران کہا کہ "مولا نماز کا وقت ہے تو امام علیہ السلام نے انہیں فرمایا کہ "خدا تمہیں نمازیوں میں قرار دے کیونکہ تم نے اول وقت میں نماز یاد دلوائی ہے"۔

امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں "جب سے رسول خدا (ص) نے نماز تہجد کی فضیلت بتائی ہے تب سے قسم بخدا علی نے کبھی تہجد نماز بھی نہیں چھوڑی"۔

کسی نے کہا "مولا! آپ نے لیلۃالحریر میں تہجد نہیں پڑھی ہوگی؟ امام علیہ السلام نے فرمایا "قسم ہے اس خدا کی جس نے رسول (ص) کو مبعوث کیا میں نے لیلۃالحریر میں بھی نماز نہیں چھوڑی"۔

واقعہ کربلا کا سبب انحراف ولایت و امامت تھا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .