۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام والمسلمین نادر رنجبر

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے کہا: امامت کا مسئلہ ان مسائل میں سے ہے جو انسان کی زندگی میں سعادت کا سبب بن سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کردستان کے مطابق، ایران کے صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین نادر رنجبر نے مدرسہ علمیہ بیجار میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امامت؛ ان مسائل میں سے ایک ہے جسے شیعہ فکر میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ امامت شیعہ مذہب کا مذہبی، سیاسی اور اجتماعی اور کلیدی اہمیت کا حامل بنیادی مسئلہ ہے۔

صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: امامت کا مسئلہ ان مسائل میں سے ہے جو انسان کی زندگی میں سعادت کا سبب بن سکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں جن مرکزی مسائل کا بہت زیادہ تذکرہ فرمایا ان میں سے ایک "مسئلہ امامت" تھا اور فرمایا کرتے تھے کہ "جو شخص امامت کو قبول نہیں کرتا اور ولایتِ علی کو قبول نہیں کرتا، خداوند متعال اس کی عبادت کو قبول نہیں کرتا"۔

انہوں نے مزید کہا: اسلام کو اپنی تحریک میں امام کی ضرورت ہے کیونکہ امام ہی انسانی حرکت اور زندگی و حیات کا سبب ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .